Thursday, May 9, 2024

بھارت، ہزاروں کسانوں کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف نئی دہلی کی طرف مارچ جاری، پولیس کی آنسو گیس شیلنگ

بھارت، ہزاروں کسانوں کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف نئی دہلی کی طرف مارچ جاری، پولیس کی آنسو گیس شیلنگ
November 27, 2020

مودی اور اس کی پالیسیاں بھارت کے گلے کا طوق بن گئیں، بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے اپنے حق کے لیے پُرامن مارچ کرتے کسانوں پر دہلی پولیس نے بہیمانہ تشدد کی انتہا کر دی۔

نئی دہلی کے مضافاتی علاقوں اور شہر کے داخلی راستوں پر پولیس نے کسانوں کو زبردستی روکنے کی کوشش کی اور ان پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

پولیس کے اس ظلم پر کسان بھی مزاحمت پر مجبور ہو گئے اور رکاوٹ کے لیے کھڑی گاڑیوں کو دھکے دے کر ہٹاتے رہے۔

ایک کسان رہنماء نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دارالحکومت میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کسانوں نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے زرعی منڈیوں سے سرکاری ریگولیٹرز کا کردار ختم کر کے کسانوں کو بڑے بڑے سرمایہ کاروں کے آگے لا پھینکا ہے۔ جس پر کسان سراپا احتجاج ہیں۔