Sunday, May 19, 2024

بھارت گولی سے بات کرے گا تو گولی سے جواب دیں گے ، پاکستان کا دوٹوک اعلان

بھارت گولی سے بات کرے گا تو گولی سے جواب دیں گے ، پاکستان کا دوٹوک اعلان
January 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے دوٹوک اعلان میں کہہ دیا کہ بھارت گولی سے بات کرے گا تو گولی سے جواب دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سانحہ ساہیوال کی گونج بھی سنائی دی گئی۔ ڈاکٹر فیصل نے واضح کر دیا داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔ پنجاب واقعہ کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب بہتر بتا سکتا ہے۔ کرتار پور راہداری منصوبے پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے 21 جنوری کو بھارت کو کرتار پور راہداری منصوبے کا مسودہ اور جامع پلان بھیجا۔ بھارت کو معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے وفد بھیجنے کی درخواست کی۔ بھارت نے جواب میں بچگانہ انداز میں پاکستانی وفد دہلی بھیجنے کیلیے دو تاریخوں کا تعین کر دیا۔ ترجمان نے بھارت کا جواب بچگانہ قرار دے دیا اور کہا جلد بھارت کو جواب الجواب دیا جائیگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان امن عمل کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا اور وضاحت کی کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی بات کی لیکن فی الحال ملاقات کا کوئی شیڈول  یا تاریخ نہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔ ترجمان نے وزیراعظم کے دورہ قطر کو کامیاب قرار دیا۔