Tuesday, May 7, 2024

بھارت ، گرو گرام میں ہندؤں نے نماز جمعہ کے اجتماع پر دھاوا بول دیا

بھارت ، گرو گرام میں ہندؤں نے نماز جمعہ کے اجتماع پر دھاوا بول دیا
April 28, 2018
بھارت ( 92 نیوز ) سیکولرازم کے دعویدار بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ انتہا پسند ہندوؤں  نے گروگرام میں نماز جمعہ کے اجتماع پر دھاوا بول دیا جب کہ صفیں بھی اٹھا کر پھینک دیں ۔واقعے کیخلاف مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ گروگرام میں مسلمان نماز کے اجتماع کیلئے اکٹھے ہوئے تو ہندو جنونیوں نے نعرے لگانا شروع کر دیئے کہ انہیں نماز نہیں پڑھنے دی جائیگی ،ہندو نوجوانوں نے نماز کیلئے اکٹھے ہوئے مسلمانوں کو دھمکانا شروع کیا اور نماز جمعہ کیلئے بچھائی گئی صفیں اٹھا کر پھینک دیں۔ علاقے میں مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ،ہندو جنونیوں کی جانب سے مساجد اور عبادتگاہوں پر حملے ایک معمول بن چکے ہیں۔