Friday, April 26, 2024

بھارت کےقومی سلامتی کےمشیراجیت دوول اسرائیل پہنچ گئے ، نیتن یاہو سےملاقات کی

بھارت کےقومی سلامتی کےمشیراجیت دوول اسرائیل پہنچ گئے ، نیتن یاہو سےملاقات کی
March 3, 2017
  نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت نے اسرائیل سے پینگیں بڑھانا شروع کر دیں نریندر مودی موسم گرما میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ وہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔مودی  سے پہلے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اسرائیل پہنچ گئےجہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی  ہے۔ تفصیلات کےمطابق  بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آنے لگا دونوں ملک عرصے سے ہتھیاروں کی تیاری سمیت مختلف فوجی منصوبوں میں تعاون کررہے ہیں ۔ نریندر مودی بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو اس سال موسم گرما میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کی تیاریوں کے لیے بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول اسرائیل کے دو روزہ دورے پر تل ابیب  پہنچ گئے اجیت دوول نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور اپنے اسرائیلی  ہم منصب بریگیڈیئر جنرل ریٹائرڈ جیکب نیجل سے ملاقات کی۔  وزیر اعظم نریندر مودی اور نیتن یاہو کے درمیان ”اچھی کیمسٹری“ ہے دونوں رہنما اقوام متحدہ کے اجلاسوں کے دوران دو بار مل چکے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ دونوں رہنما ایک دوسرے سے فون پر رابطے میں رہتے ہیں دو ہزار پندرہ میں اقوام متحدہ کی اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر جاری کی گئی رپورٹ پربھارت نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔اسی وجہ سے بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں بہت بہتری آئی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم اکثر تقاریر میں مودی کو دوست کہہ کر مخاطب  کرتے ہیں ۔