Thursday, September 19, 2024

بھارت کے یوم آزادی پر آج کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

بھارت کے یوم آزادی پر آج کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں
August 15, 2018
سری نگر( 92 نیوز) بھارت کے یوم آزادی پر آج کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں ۔مظلوم کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ریلیاں نکال رہے ہیں ، کشمیریوں کی جانب سے منائے جانے والے  یوم سیاہ کے موقع پر مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، پوری وادی سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ بھارتی فوجی دہشت گرد سڑکوں پر دندلاتے پھر رہے ہیں ۔ پوری وادی کو بھارتی فوج نے چھاؤنی جبکہ بخشی اسٹیڈیم کو قلعہ میں تبدیل کردیا ہے ، سڑکیں سنسان پڑی ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل بند ہیں۔ کشمیری آج بھارتی مظالم کی پرواہ کئے بغیر بخشی سٹیڈیم کی طرف مارچ کریں گے اور جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، سرینگر، پلوامہ، کلغام، شوپیاں، باندی پورہ، بارہ مولا، کپواڑا سمیت تمام دس اضلاع میں کرفیونافذ کردیاگیا۔ حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کیا جاچکا ہے۔