Saturday, April 20, 2024

بھارت کے گرفتار تینتالیس ماہی گیر تفتیش کیلئے کراچی منتقل

بھارت کے گرفتار تینتالیس ماہی گیر تفتیش کیلئے کراچی منتقل
November 21, 2016

کراچی (92نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی کے دوران گرفتار اڑتالیس بھارتی باشندے اور ان کی آٹھ کشتیاں کراچی کے ڈاکس تھانے منتقل کر دی گئیں۔ ملزموں سے حساس ادارے بھی تفتیش کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے بھارتی آبدوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہفتے کو مشرقی سمندری سرحد پر کامیاب کارروائی کی تھی اور اڑتالیس بھارتی باشندوں کو آٹھ کشتیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ایک پاکستانی کشتی کو پکڑ کر بھارت نے واویلا مچایا تھا مگر اسے منہ کی کھانا پڑی۔