Tuesday, May 14, 2024

بھارت کے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کو دو سال مکمل ہو گئے

بھارت کے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کو دو سال مکمل ہو گئے
February 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کو دو سال مکمل ہو گئے۔ دو سالوں میں مودی سرکار کی پاکستان مخالف سازشیں بے نقاب ہوگئیں، ہندوستان پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہوا۔ پلوامہ واقعہ پر مودی سرکار،بھارتی فوج اور گودی میڈیا کاگٹھ جوڑ بھی دنیا بھر میں آشکار ہو گیا۔

پلوامہ واقعہ کو دو سال مکمل ہوگئے۔ پاکستان مخالف بھارتی سازشیں، مودی سرکار، بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑبے نقاب ہوگیا۔ ہندوستانی تجزیہ نگاراور بھارتی پروفیسر اشوک ساون نے 11 دسمبر 2018ء کو دعویٰ کیا تھا کہ مودی الیکشن سے قبل پاکستان سے جنگ چھیڑ سکتا ہے۔۔پھر ثابت ہواکہ پلوامہ 14فروری سے 27 فروری 2019 تک جو کچھ ہوا مودی کا گھناﺅنا منصوبہ اور مکروہ ڈرامہ تھا۔

ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ نے مودی کا بھانڈا پھوڑا۔ پلوامہ ڈرامہ سیاسی چال ثابت ہوا۔ مودی نے اقتدار کیلئے اپنے عوام اور فوجی مروائے، بھارتی فوج کو استعمال کیا، جنرل بپن راوت کوبطور رشوت چیف آف ڈیفنس سٹاف بنایا۔

بھارتی فضائیہ انتخابی مہم کا بھونپو بنی رہی۔ بکاﺅ مال بھارتی میڈیا مودی کے جھوٹ کیلئے ٹی آر پی کی رشوت پر بک گیا۔ ارنب گوسوامی مودی کے اشاروں پر ناچتا رہا۔ ہندوستان کے مکروہ پروپیگنڈے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

ہندوستان نے پلوامہ واقعہ کی ذمہ داری اپنے ہی زیر حراست اورتشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری نوجوان عادل ڈارپر ڈالی ، الزام پاکستان پر تھونپا، پاکستان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ثبوت مانگے۔ الٹامودی نے جارحیت کا ارتکاب کیا،لیکن 19سے 27فروری تک بھارت نے ہزیمت کا سامنا کیا۔۔ دنیا نے دیکھا مودی کا سارا ڈرامہ ، بھارتی ڈس انفو لیب کا گھناﺅناپروپیگنڈا اور جعلی میڈیا کس طرح بے نقاب ہوا۔

مودی کی مقبوضہ جموں وکشمیر اور داخلی سطح پرانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں،پاکستان میں ریاستی دہشتگردی، منی لانڈرنگ اورڈس انفو مہم بھی بے نقاب ہوئی۔۔وقت آ گیا کہ عالمی برادری بھارت کے اصل گھناﺅنے چہرے کا نوٹس لے۔۔ فن سین، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن اور ای یو ڈس انفو لیبز کی رپورٹس کی روشنی میں بھارت کی جواب طلبی، محاسبہ کرے۔