Thursday, April 25, 2024

بھارت کے پاس اڑی حملے کا کوئی ثبوت نہیں : چودھری نثار

بھارت کے پاس اڑی حملے کا کوئی ثبوت نہیں : چودھری نثار
September 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  نے بھی اڑی حملے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دےدیا کہتے ہیں جب بھارت کے پاس ثبوت ہی نہیں تو ہم کارروائی کیسے کریں حملہ کہاں سے اور کیسے ہوا ؟ اب پاکستان نہیں بلکہ بھارت کو جواب دینا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان  پر  جھوٹےالزامات لگانےپرچودھری نثاربھی بھارت پربرس پڑے نادرا ہیڈ کوارٹرز  اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نےصاف کہہ دیاکہ  بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان کو بدنام کرنےکےلئے الزام لگایا۔  براہمداغ بگٹی کے بارے میں مودی حکومت کے خیالات سے اب یہ ثابت ہورہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کون کررہا ہے۔ چودھری نثارنےپیسے لے کر پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بیچنے والوں کوبھی کھری کھری سنادیں اورانہیں غدارقراردےدیا۔ انہوں نےکہاکہ  ملا منصور کا شناختی کارڈ جاری ہوا اور پاکستان کو اقوام متحدہ میں جواب دینا پڑا  آئندہ چند روز میں جعل سازی میں ملوث نادرا ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اردوبولنےوالوں  کے دل میں پاکستان کیلئے بہت جذبہ موجود ہے وہ کبھی یہ نہ سوچیںُ کہ ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔ایسا کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ الطاف حسین کیخلاف انکی جماعت بھی کھڑی ہوسکتی ہے فاروق ستار نے جو قدم اٹھایا وہ قابل تحسین ہے۔