Tuesday, April 23, 2024

بھارت کے ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بھارت کے ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کو پولیس نے گرفتار کرلیا
November 4, 2020

نئی دہلی (92 نیوز)ٹی وی پروگرام کے دوران مہمانوں سے بدتمیزی کرنے والا بھارت کے  ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ممبئی پولیس نے ارناب کوخودکشی کیس میں گرفتارکرلیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک انٹریئرڈیزائنرسے کام کرا کے اسے معاوضہ نہیں دیا تھا۔

شور مچانے والا بھارتی اینکرارناب گوسوامی گرفتار کر لیا گیا، ممبئی پولیس نے بھارتی ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارناب گوسوامی کوانٹرئیرڈیزائنر انوے نائیک کی خود کشی کیس میں گرفتارکرلیا۔

ارناب پر دو سال قبل 53 سالہ انٹرئیرڈیزائنر کی خودکشی کا باعث بننے کا الزام ہے ، انوے نائیک نے خودکشی سے قبل لکھے خط میں گوسوامی کو موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا ، گوسوامی کے خلاف علی باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ریپبلک ٹی وی نے ارناب پولیس کارروائی کی مذمت کی ، رپبلک ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارناب کے خلاف الزامات جعلی ہیں، انوے نائیک کی بیوہ نے تازہ ویڈیو می دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ، ارناب گوسوامی نے انوے نائیک کو سٹوڈیو ڈیزائن کرنے کا معاوضہ نہیں دیا گیا تھا۔