Thursday, May 9, 2024

بھارت کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

بھارت کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے اپنا عہدہ سنبھال لیا
December 31, 2019
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بن گئے۔ بھارتی حکومت نے حالات کا بہانہ بنا کر آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ نمٹا دیا تھا ، بھارتی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی تھی۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی راہ ہموار ہو گئی تھی ۔ بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر  ہونے والی ترمیم کے بعد مدت ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد بھی 65 برس کر دی گئی۔ بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1950ء میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس تقرری کیلئے بھارتی فوج کے کسی بھی جنرل رینک کے آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکے گی جبکہ  عمر کی زیادہ سے زیادہ حد بھی 65 برس کر دی گئی ہے۔