Wednesday, May 8, 2024

بھارت کے مکروہ عزائم منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری

بھارت کے مکروہ عزائم منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری
February 14, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت کبھی نہیں سدھرے گا۔ بھارت کے مکروہ عزائم منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے گھناؤنا منصوبہ خود ہی بے نقاب کر دیا۔ مودی سرکار نے فساد پھیلانا شروع کر دیا۔ پاکستان کو اپنے مذموم ایجنڈے کا حصہ بنا کر الیکشن جیتنے کے لئے اپنی گندی سیاست شروع کر دی۔ بھارت نے انتخابات قریب آتے ہی اپنے فوجیوں کو ہلاک کیا، الزام پاکستان پر لگا دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں نہ ابتدائی رپورٹ آئی اور نہ کسی ایجنسی نے شواہد اکھٹے کئے اور بھارتی عوام کی ہمدردی حاصل کرنے لے لئے مودی سرکار نے الزام پاکستان پر لگا دیا۔ مودی سرکار کی فسادی سوچ ایک طرف اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھی عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ابھی پری میچوڑ دھماکے کی خبر آئی ہی تھی کہ بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ شروع کر دیا۔ دھماکے کیسے ہوا اور کیوں ہوا۔ کتنے لوگ زخمی ہوئے ، بھارتی میڈیا کو کچھ پتہ نہیں بس پاکستان مخالف ہزراسرائی ہی سارا دن ہوتی رہی۔ یہ بات کافی عرصہ سے زبان زد عام تھی کہ 5 ریاستوں کے حالیہ انتخابات میں مودی کو عبرتناک شکست ہوئی اور ان کا عام نتخابات میں کامیابی نامکمن ہے تو مودی سرکار عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں بے چینی پیدا کرے گی اور پاکستان مخالف نعرے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ مقبوضہ کشمیر کا واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اپنے ہی لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا کر فسادات کراکے الیکشن جیتنا بی جے پی کا پرانا شیوا ہے۔ مودی نے بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے خون کی جو ندیاں بہائی اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ کبھی سرجیکل سٹرائیک کے کھوکھلے دعوے ،دنیا بھر میں رسوائی ، کبھی پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا ، سب ناکام پھر بھی  مودی سرکار انتخابات میں فائدہ  حاصل کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی ۔