Monday, September 16, 2024

بھارت کے معروف اردو شاعر اور نغمہ نگار ندافاضلی 78برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے

بھارت کے معروف اردو شاعر اور نغمہ نگار ندافاضلی 78برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے
February 8, 2016
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اردو شاعر اور نغمہ نگار ندا فاضلی ممبئی میں اٹھہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ندا فاضلی کے انتقال پر ادبی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اردو زبان کے معروف شاعر اور نغمہ نگار ندا فاضلی ممبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ان کی عمر اٹھہتر برس تھی ندا فاضلی کے والدین تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے تھے لیکن ندا فاضلی بھارت میں ہی مقیم رہےندا فاضلی گوالیار میں پیدا ہوئے اور دہلی میں تعلیم پائی بچپن سے ہی شاعری کی جانب راغب تھےہدایتکار کمال امروہی نے فلم رضیہ سلطانہ کے لئے ندا فاضلی سے گیت لکھوائے جس سے فلمی دنیا ان کی جانب متوجہ ہوئی۔ فلمی دنیا میں انہیں بہت قدر و منزلت ملی کئی گلوکاروں نے ان کی غزلیں، نظمیں اور گیت گائے ندا فاضلی کو انیس سو اٹھاسی میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ،دو ہزار تین میں بہترین نغمہ نگاری پر سٹار سکرین ایوارڈ ملا جبکہ بھارتی حکومت نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دو ہزار تیرہ میں پدم شری اعزاز سے نوازا۔ مذہبی رواداری پر کام کرنے کے لئے انہیں بہت سے اعزازات ملے انہوں نے چوبیس کتابیں لکھیں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے میر تقی میرایوارڈ ملا، مختلف بھارتی ریاستوں کی نصابی کتب  میں ندا فاضلی کی سوانح اور تخلیقات شامل ہیں۔