Friday, March 29, 2024

بھارت کے مسلم مخالف قانون پر اقوام متحدہ کا تحفظات کا اظہار

بھارت کے مسلم مخالف قانون پر اقوام متحدہ کا تحفظات کا اظہار
December 14, 2019
جنیوا (92 نیوز) بھارت کے مسلم مخالف قانون پر اقوام متحدہ نے شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے اسے بنیاد پرست اور امتیازی قرار دےدیا، کہا کہ امید ہے بھارتی سپریم کورٹ قانون کا بغور جائزہ لے گی۔ اقوام متحدہ نے بھارت کے شہریت سے متعلق نئے ترمیمی قانون 2019ءپر کڑ ی تنقیدکی ہے، یواین او کے مطابق بھارت کا شہریت سے متعلق ترمیمی قانون بنیادی طور پر امتیازی حیثیت رکھتا ہے، بھارت کے لائے نئے ترمیمی بل برائے شہریت، پر شدید تحفظات ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے مطابق عدالت شہریت قانون سے جڑے عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو بھی مدنظر رکھے گی۔