Wednesday, April 24, 2024

بھارت کے لائن آف کنٹرول پر بربریت کے بعد پاکستان پر سائبر حملے

بھارت کے لائن آف کنٹرول پر بربریت کے بعد پاکستان پر سائبر حملے
May 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بربریت کے بعد پاکستان پر سائبر حملے بھی شروع کر دیئے، وزارت خارجہ کے تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز پر بھارتی ہیکرز کے سائبر حملے کی تصدیق کردی گئی۔ ادارہ برائے تذویراتی مطالعہ میں حملہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر پر ویبنار کے دوران ہوا۔ ادارہ تذویراتی مطالعہ کے مطابق بھارتی ہیکرز کا حملہ، حقارت اور نسلی تعصب پر مبنی ہندوستانی سوچ کا عکاس ہے، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کورونا وباء کے پھیلاؤ پر ویبنار علمی بحث تھی، ہندوستانی حکومت ہندتوا نازی نظریہ کے تحت گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ ادارہ کے مطابق حملہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان معقول اور عقلی بات سننے کو تیار نہیں، ہندوستان مباحثہ کے بجائے انٹرنیٹ دخل اندازیوں سے پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے، بھارتی ہیکرز، بزدلانہ سائبر دراندازی کر رہے ہیں، انجام ابھی نندن جیسا ہو گا۔ ادارہ تذویراتی مطالعہ کو بھارتی سائبر حملے کے بعد ویبنار معطل کرنا پڑا، بھارتی حملے کے بعد کورونا وباء کے تناظر میں ملکی سائبر سلامتی پر کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں؟۔