Friday, March 29, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی ، دو کشمیری نوجوان شہید

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی ، دو کشمیری نوجوان شہید
November 6, 2020
سرینگر (92 نیوز) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کے تشدد سے دو کشمیری بھی زخمی ہوئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ مظاہروں کے خوف سے بھارتی انتظامیہ نے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔