Thursday, March 28, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ریاستی بربریت ، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ریاستی بربریت ، ایک اور کشمیری نوجوان شہید
August 23, 2020
سرینگر (92 نیوز) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ریاستی بربریت جاری ہے۔ بارہمولا میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ سرینگر، باندی پورہ، اسلام آباد اور گاندربال سے سات کشمیری نوجوان گرفتار کر لیئے گئے۔ قبل ازیں بربریت کی تازہ کارروائی میں سفاک بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیری نوجوانون کو شہید کر دیا تھا ،بے گناہ کشمیریوں کو ضلع شوپیاں اور کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشنز کے دوران شہید کیا گیا تھا ۔ شہید نوجوانوں میں سے دو کا تعلق ضلع ہندواڑہ کے علاقے کرال گند جبکہ ایک کا تعلق شوپیاں کے علاقے مولو سے تھا۔