Thursday, March 28, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج یوم مزاحمت نسواں منایا جا رہا ہے

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج یوم مزاحمت نسواں منایا جا رہا ہے
February 24, 2021

سرینگر (92 نیوز) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج یوم مزاحمت نسواں منایا جا ریا ہے۔ انیس سو اکیانوے میں بھارتی فوج کی جنسی درندگی کیخلاف مزاحمت کرنے والی خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی بربریت کا ایک اور نہ بھولنے والا دن ، کشمیر کے عوام آج یوم مزاحمت نسواں منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھنے والی کشمیری بیٹیوں کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے آج وادی بھرمیں مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

23 فروری 1991 کی سرد رات کو بھارتی فوج کی راجپوتانہ رائفلز کی بٹالین چار کے بے ضمیر فوجی ضلع کپواڑہ کے دیہات کنن اور پوش پورہ میں داخل ہوئے۔ فوجیوں نےسرچ آپریشن کی آڑ میں تمام مردوں کو قریبی کھیتوں میں لے جا کر باندھ دیا۔ اس کے بعد ان فوجیوں نے 100 سے زائد خواتین کوان کی عمروں کا لحاظ کئے بنا جنسی بربریت کا نشانہ بنایا۔ انڈین فوجیوں نے بھارت کے مکروہ چہرے پر ایک ایسے سیاہ دھبے کا اضافہ کیا جسے تاریخ کبھی نہ مٹا سکی۔

انڈین فوج کی اس درندگی کا نشانہ بننے والی خواتین آج بھی انصاف کی منتظر اور عالمی برادری کی بےحسی پر نوحہ کناں ہیں، جب کہ بھارتی ریاست انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔