Thursday, April 25, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ، ایک کشمیری نوجوان شہید

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ، ایک کشمیری نوجوان شہید
November 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اب تک دو نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔ نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے تاحال آپریشن جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج پر حملہ ہوا۔ حملے میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔