Sunday, May 12, 2024

بھارت کے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ ، 15 ریاستوں پولنگ کا عمل جاری ‏

بھارت کے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ ، 15 ریاستوں پولنگ کا عمل جاری ‏
April 23, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت کے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ، ملک کی 15 ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، وزیراعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

بھارت میں   7 مراحل پر مشتمل طویل انتخابی عمل جاری ہے جہاں  آج تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں کے 173 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کرناٹکا، کیرالہ، مہاراشٹرا، اڑیسہ، اتر پردیش، مغربی بنگال تیسرے مرحلے میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تیسرے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر کا ضلع اننت ناگ بھی شامل ہے، جہاں پولنگ اسٹیشن سنسان پڑے ہیں، وادی میں حریت قیادت کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا،جبکہ نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔