Sunday, May 5, 2024

بھارت کے ششناک منوہر 2 سال کے لیے آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بھارت کے ششناک منوہر 2 سال کے لیے آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
May 12, 2016
ابوظہبی (نائنٹی ٹو نیوز) دو روز پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت چھوڑنے والے ششانک منوہر نے آئی سی سی کے چیئرمین  کا عہدہ سنبھال لیا۔ منوہر آئی سی سی کرکٹ گورننگ باڈی کے پہلے منتخب چیئرمین ہیں۔ ادھر آئی سی سی نے صدر کا عہدہ ختم کر دیا۔ پیسے کی چمک کام دکھا گئی۔ بھارت کے ششانک منوہر آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین بن گئے۔ کرکٹ کا طاقتور ترین شخص بننے کے لیے منوہر نے دو روز قبل ہی  بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت چھوڑی تھی۔ ششانک منوہر کے مقابلے میں کسی امیدوار نے  حصہ نہیں لیا جس پر آئی سی سی نے ششانک منوہر کے چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔ منوہر آئی سی سی کرکٹ گورننگ باڈی کے پہلے منتخب چیرمین ہیں۔ ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیئرمین منتخب ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ ادھر آئی سی سی نے آئین میں تبدیلیاں کرتے ہوئے صدر کا عہدہ ختم کر دیا ہے۔