Friday, April 19, 2024

بھارت کے سینئر سیاستدان نے بی جے پی کی سازش بے نقاب کر دی

بھارت کے سینئر سیاستدان نے بی جے پی کی سازش بے نقاب کر دی
July 9, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کے سینئر سیاستدان نے بی جے پی کی سازش بے نقاب کر دی ،  پپو یادو نے کہا کہ جب جب الیکشن ہوں گے مندر ،مسجد ٹوٹیں گے،حکمران روزگار پر بات نہیں کرتے،انہیں صرف مندر، مسجد، کرکٹ،پاکستان اور بنگلادیش پر بات کرنا آتی ہے،عام آدمی کیلئے خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ بہار سے سینئر سیاستدان راجیش رنجن عرف پپو یادیو نے بی جے پی پر سرجیکل سٹرائیک کر ڈالی ، مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے پلوامہ واقعے پر بھی سوال اٹھا دیے ۔ پپو نے سوال اٹھایا کہ ایک گاڑی میں صرف ایک کمپنی کی بٹالین بیٹھتی ہے تو پلوامہ حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی میں سب کمپنیوں کی بٹالینز کیسے بیٹھیں۔ پپو یادیو نے کہا جب جب الیکشن ہوگا، مندر مسجد ٹوٹیں گے اور پھر کچھ نیا ہوگا، انہوں  نے بی جے پی پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ترقی، انفراسٹرکچر اور روزگار کی بجائے مندر، مسجد، کرکٹ،پاکستان اور بنگلادیش پر بحث کرتے ہیں، یہ ملک کو چلانے والے لوگ ہیں یا ملک کو توڑنے والے۔ پپو یادیو نے ملکی حالت پر تبصرہ کرتے مزید کہا کہ عام آدمی کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، کوئی ان سے پوچھے تو وہ ایک منٹ اس ملک میں رکنے کو ترجیح نہیں دیں گے۔ پپو یادیو نے کہا شکر ہے پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا  اگر وہ سیمی فائنل میں پہنچ جاتا تو بھارت کو ہرا دیتا  جس سے ماحول مزید خراب ہوتا۔ اکاون سالہ راجیش رنجن کا تعلق جان ادھیکر پارٹی سے ہے، وہ 2014میں بہار سے لوک سبھا کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔