Friday, April 26, 2024

بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کی کھلے عام تردید کر چکے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کی کھلے عام تردید کر چکے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
April 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیو ز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعوؤں کی کھلے عام تردید کر چکے ہیں ۔ دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ بار بار جھوٹ  دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا ،بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کر رہا ہے۔ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی سے سے پاکستانی شہری کی موت پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ویانا کنونشن کے آرٹیکل 31 اور 32 کے مطابق سفارتکاروں کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔