Friday, May 3, 2024

بھارت کے سابق صدرڈاکٹرعبدالکلام سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک

بھارت کے سابق صدرڈاکٹرعبدالکلام سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک
July 30, 2015
رامیشورم(ویب ڈیسک)بھارت کے پہلے مسلمان صدرڈاکٹرعبدالکلام کوریاست تامل ناڈومیں سرکاری اعزازکے ساتھ  سپردخاک کردیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرعبدالکلام کی تدفین ریاست تامل ناڈوکے شہررامیش ورم میں ہوئی سابق  بھارتی صدر کو خراج  عقیدت  پیش کرنے کے لئے  بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اورکابینہ کے ارکان کے علاوہ کئی ممالک کے سفیر بھی موجود تھے ۔ عبدالکلام کوپورے سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک کیاگیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔