Thursday, April 25, 2024

بھارت کے جنگی جنون نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، ڈاکٹراسد مجید

بھارت کے جنگی جنون نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، ڈاکٹراسد مجید
March 5, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے،بھارت کے جہاز گرا کر دنیا کو بتا دیا کہ اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں اور بھارت کا پائلٹ واپس کر کے دنیا کو یہ بھی بتا دیا کہ   امن پسند قوم ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹراسد مجید نے کہا کہ  خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال میں پاکستان نے امن کی آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان امن پالیسی کی مکمل حمایت کی ،پاک امریکا تعلقات 7دہائیوں پرمشتمل اور وہ نیچرل پارٹنر ہیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے تعلیم،صحت اورتوانائی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جسے دنیا سراہ رہی ہے۔