Wednesday, May 1, 2024

بھارت کے تنگ نظرحکمرانوں نے تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج رکھ دیا

بھارت کے تنگ نظرحکمرانوں نے تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام بدل کر  پریاگ راج رکھ دیا
October 16, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی حکمرانوں کی مسلم دشمنی مزید کھل کرسامنےآگئی، تنگ نظر حکمرانوں کو شہروں کے مسلم نام بھی کھٹکنے لگے، تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھ دیا ۔ انتہاپسندی کے نئے واقعے نے بھارت کا بھیانک چہرہ پھر سے بے نقاب کردیا ، ریاست اترپردیش کے انتہاپسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتا ناتھ نے تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ، جسے اب پریاگ راج کہا جائے گا ، وزیراعلیٰ یوگی ادیتا کے مطابق نئے نام سے متعلق کارروائیوں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ الہ آباد کا نام 443 سال قبل 1575 میں رکھا گیا تھا ، بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے یوپی کے وزیراعلیٰ کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔