Friday, April 26, 2024

بھارت کے بغیر وارننگ پانی چھوڑنے سے قصور میں سرحدی گاؤں زیرِآب آگئے

بھارت کے بغیر وارننگ پانی چھوڑنے سے قصور میں سرحدی گاؤں زیرِآب آگئے
August 1, 2021 ویب ڈیسک

قصور (92 نیوز) بھارت کے بغیر وارننگ پانی چھوڑنے سے سیلابی ریلے سے قصور میں سرحدی گاؤں زیرِآب آگئے۔

بھارت روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بغیر وارننگ پانی چھوڑ دیا، سیلابی ریلے سے قصور میں سرحدی گاؤں زیرآب آگئے۔ زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

سیلابی ریلا سرحدی دریا ستلج کنارے گاؤں کے راستوں میں داخل ہوگیا، مستے کی گھٹی، کلنجر چنداسنگھ اور پکھی ونڈ گاؤں کے زمین رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت خفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر دوسری جانب ملک بھر میں آج بھی بادل رنگ جمانے کو تیار ہیں، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

ایف ڈبلیو او نے لینڈسلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے باعث بند شاہراہ قراقرم کھول دی۔