Sunday, May 12, 2024

بھارت کی’’سنڈے گارڈین لائیو” نامی ویب سائٹ سے کشمیر تنظیموں کے خلاف مہم کی ناکام کوششیں بے نقاب

بھارت کی’’سنڈے گارڈین لائیو” نامی ویب سائٹ سے کشمیر تنظیموں کے خلاف مہم کی ناکام کوششیں بے نقاب
February 9, 2021

نئ دہلی (92 نیوز) پاکستان کے خلاف بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ ایک بار پھر پکڑا گیا۔ سنڈے گارڈین لائیو نامی جعلی ویب سائٹ بنا کر کشمیری تنظیموں اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مہم کی ناکام کوشش بےنقاب ہو گئی۔

یورپی ممالک  اور دنیا بھر میں بدنامی کے بعد بھارت کا فیک نیوز پروپیگنڈا برطانیہ بھی پہنچ گیا۔ برطانیہ میں” سنڈے گارڈین لائیو” نامی ویب سائٹ بنا کر کشمیر تنظیموں اور برطانوی ایم پیز کے خلاف مہم کی ناکام کوششیں بے نقاب ہو گئیں۔ اس ویب سائٹ کے فون نمبرز بھی جعلی نکلے اور اس کی جڑیں بھی بھارت جا ملتی ہیں۔ سنڈے گارڈین لائیو  نام کی ویب سائٹ کا برطانیہ میں کوئی وجود ہی نہیں۔

جعل ساز بھارتی  ہر محاذ پر ناکامی کے بعد جعلی ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ سنڈے گارڈین لائیو نامی ویب سائٹ میں  کشمیر کیلئے  کام کرنے والوں کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی تھی اور برطانوی  ایم پیز کے خلاف بھی جھوٹی خبریں گھڑی جاتی ہیں۔