Friday, April 26, 2024

بھارت کیخلاف ناقص بلے بازی ، گرانٹ فلاور نے ذمہ داری قبول کر لی

بھارت کیخلاف ناقص بلے بازی ، گرانٹ فلاور نے ذمہ داری قبول کر لی
June 18, 2019
لندن ( 92 نیوز) بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی کی ذمہ داری بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے  قبول کرلی، ٹیم میں گروہ بندی واضح ہو گئی لیکن کپتان نے گروپنگ کے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا ، 92نیوز سے گفتگو میں کہا وہ ابھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ بھارت کیخلاف ناقص کارکردگی اور شکست کے بعد  تنقید اور تنازعات کی زد میں آئی قومی ٹیم مانچسٹر سے لندن پہنچ گئی ۔ سرفرازاور شعیب ملک کو صحافیوں نے گھیرا،سوالات کیے مگر دونوں نے جان چھڑانے میں عافیت جانی  ۔ ہوٹل پہنچنے پر سرفراز شرمندہ اور تھکے تھکےنظر آئے ،ایک موقع پر رپورٹر کے سوال پر ہاتھ بھی جوڑ دئیے ،سرفرازسے پوچھا گیا ٹیم میں گروہ بندی ہے تو انہوں نے کہا اس پر ابھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔ [caption id="attachment_227689" align="alignnone" width="500"]سرفراز سرفراز[/caption] شعیب ملک موج مستی پر کچھ زیادہ شرمندہ نظر نہ آئے ،جب ان سے آؤٹنگ کی ویڈیو کا پوچھاگیا توموصوف نے کہا اس پر ٹوئٹ کروں گا اور پھر کہا پی سی بی بتائے گی ۔ ادھر شعیب ملک کی  اہلیہ ثانیہ مرزا شوہر کے دفاع میں کھل کر سامنے آگئی ہیں،ایک ٹویٹ میں انہوں نے ویڈیو بنانے والے کی خوب کلاس لی،کہا ہماری نجی محفل کی ویڈیو کیوں بنائی  ،ہمارے ساتھ چھوٹا بچہ تھا،ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا گیا۔ بیٹنگ کوچ  گرانٹ فلاور نے رپورٹر کے استفسار پر کہا وہ بلے بازوں کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں ، پاکستان اب اپنا اگلا میچ 23جون کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گا ،ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کو دو روزکی چھٹی دیدی ہے ،جس کے بعد وہ نیٹ پریکٹس شروع کریگی۔