Friday, March 29, 2024

بھارت کیخلاف اچھی ٹیم میدان میں اتاریں گے ، سرفراز احمد

بھارت کیخلاف اچھی ٹیم میدان میں اتاریں گے ، سرفراز احمد
September 18, 2018
دبئی ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اچھی ٹیم میدان میں اتاریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہنا تھاکہ  ماضی گزر گیا اب تمام تر توجہ اگلے میچ میں ہے ، کوشش کریں گے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ  بھارت کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں ، ویرات کوہلی کی غیر موجودگی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ پریشر ہوتا ہے ، کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں اور اچھا کھیل پیش کریں ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دبئی کی کنڈیشن ہوم گراؤنڈ جیسے ہی ہے  ، ایشیا کپ کا شیڈول ہمارا نہیں ، اے سی سی کا معاملہ ہے ۔امید ہے شائقین کرکٹ کو بھارت کیخلاف اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا،قوم کامیابی کیلئے دعا  کرے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے   سابق کپتان اور وزیراعظم پاکستان سے متعلق کہا کہ اگر عمران خان  میچ دیکھنے کیلئے آتے ہیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔