Friday, April 26, 2024

بھارت کی ہٹ دھرمی جاری !!! بجوات اور پھوکلیان سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

بھارت کی ہٹ دھرمی جاری !!! بجوات اور پھوکلیان سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ
August 1, 2015
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ میں بجوات اور پھوکلیان سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ کے بجوات اور پھوکلیان سیکٹر میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی ہے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔