Friday, May 3, 2024

بھارت کی کوارٹرفائنل میں جگہ پکی ،پروٹیزکے بھی قوی امکان

بھارت کی کوارٹرفائنل میں جگہ پکی ،پروٹیزکے بھی قوی امکان
May 27, 2015
یڈیلیڈ(ویب ڈیسک)پول بی میں ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت کے علاوہ باقی تین ٹیمیں کونسی ہونگی صورتحال اگرمگرپراٹکی ہوئی ہے۔ بھارت دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی کوارٹرفائنل میں جگہ بناچکاہے۔ جنوبی افریقہ اپناآخری پول میچ متحدہ عرب امارات سے جیتے یاہارے بہتررن ریٹ کے باعث میگاایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کامیچ ضرورکھیلے گا۔ پاکستانی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں تیسری پوزیشن پرہے۔ آئرش ٹیم کے خلاف فتح کی صورت میں شاہین باآسانی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے اڑان بھریں گےتاہم آئرلینڈسے شکست کی صورت میں گرین شرٹس کواگلے مرحلے میں جانے کے لیے مشکل صورتحال کاسامناکرناپڑسکتا ہے۔ اگرویسٹ انڈیز نے یواے ای سے اپناآخری پول میچ جیت لیا توویسٹ انڈیزاورپاکستان میں سے ایک ٹیم بہتررن ریٹ کی بنیادپرکوارٹرفائنل راؤنڈمیں جائے گی جبکہ اپ سیٹ کی ماہرآئرش ٹیم بھی کوارٹرفائنل کھیلنے کی دوڑمیں شامل ہےتاہم اسے اپنے آخری دوپول میچز میں سے ایک میچ ضرورجیتناہوگا۔ دونوں میچ ہارنے کی صورت میں آئرلینڈاورویسٹ انڈیزکے درمیان بہتررن ریٹ والی ٹیم ناک آوٹ مرحلے میں کوالی فائی کرجائے گی۔