Saturday, April 20, 2024

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید ، تین زخمی

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید ، تین زخمی
August 28, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) خطے میں امن کے دشمن بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 3 سالہ بچی سمیت دو شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہونے پر مودی سرکار بدحواسی کا شکار ہو گئی اور دنیا کی توجہ مقبوضہ وادی  کی مخدوش صورتحال سے ہٹانے کےلیے کنٹرول لائن  پر جارحیت میں اضافہ  کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 45 سالہ عبدالجلیل اور تین سالہ بچی نوشین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز نےجان بوجھ کر نکرون سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی گولہ باری سے 3 گھر بھی مکمل طور پر جل گئے۔ بھارتی فوج  مسلسل ایل او سی پر معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ پاک فوج کی طرف سے بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔