Monday, May 13, 2024

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے ، آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے ، آئی ایس پی آر
December 19, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج بھارت کے ہرجارحانہ عزائم دینے کو تیار ہیں ،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا ارتکاب کرنے کی تیاری کر رہا ہے، بھارت داخلی سطح پر شہریت قانون کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  پاکستانی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔