Saturday, April 20, 2024

بھارت کی چین کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت،بھارتی صحافی مودی اور جنرل بپن راوت پر پھٹ پڑے

بھارت کی چین کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت،بھارتی صحافی مودی  اور جنرل بپن راوت پر پھٹ پڑے
June 21, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کی چین کے ہاتھوں وادی گلوان، لداخ پر تاریخی ہزیمت پر  بھارتی صحافی، عوام مودی اور جنرل بپن راوت پر پھٹ پڑے۔  مودی کا 56 انچ کی چھاتی سے 6 انچ کا سفر، بھارتی شہریوں نے  مودی  سرکار کو جھوٹا قرار دے دیا ، کہا کیا اس دِن کیلئے  قربانیاں دیں۔ بھارتی صحافی عنبرین زیدی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے نام کھلا خط  لکھ دیا۔

بھارتی صحافی عنبرین زیدی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے نام  کھلے خط میں پوچھا کہ  ہم جاننا چاہتے ہیں  وادی گلوان میں کیا ہوا ، اگر چین نے مداخلت نہیں کی تو کمانڈنگ آفیسر سمیت بہت سا جانی نقصان کیسے ہوا۔

صحافی نے پوچھا کہ ہمارے فوجیوں کو وحشیانہ طور پر ہلاک کیا گیا، لاشیں مسخ کر دی گئیں ، کیوں ہوا ،  کیا بھارتی فوج دشمن کے علاقے میں داخل ہوئی یا دفاع میں حملہ ہوا ہم وہاں لداخ واقعہ پر روزانہ بیانات کو نیا رخ کیوں دیتے ہیں کیا عوام کو کبھی حقیقت معلوم ہوگی ،کیا ہمارے فوجی اپنے ہی کھودے گڑھے میں جا گرے؟۔