Wednesday, April 24, 2024

بھارت کی چپراڑ اور سچیت گڑھ سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری، 2افراد شہید، 12زخمی

بھارت کی چپراڑ اور سچیت گڑھ سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری، 2افراد شہید، 12زخمی
July 16, 2015
سیالکوٹ (92نیوز) بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے چپراڑ اور سچیت گڑھ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ہے۔ سیالکوٹ کے گاوں ملانے، نندپور، صالح پور، رسیما، بیری والا کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گولہ باری اور فائرنگ سے2افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ چناب رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔