Tuesday, May 21, 2024

بھارت کی چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

بھارت کی چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ
July 5, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)چار وا سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے چاروا سیکٹر میں بھارتی فورسزنے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔ ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق بھارت کی طرف سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود استعمال کیا گیا جس کامنہ توڑ جواب دیکر دشمن کی گنی خاموش کرادی گئیں ۔