Thursday, March 28, 2024

بھارت کی چار ریاستوں میں  سیلاب ، 183افراد ہلاک

بھارت کی چار ریاستوں میں  سیلاب ، 183افراد ہلاک
August 12, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کی چار ریاستوں میں سیلاب  نے 183 زندگیاں نگل لیں،ادھر چین میں سمندری طوفان لیکما نے تباہی مچا دی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی۔ موسمیاتی آفات نے بھارت اور چین کا گھر دیکھ لیا، سمندری طوفان اور سیلابوں نے دونوں ممالک میں تباہی مچا دی ہے، بھارت کی چار ریاستوں کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹرا اور گجرات کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ چاروں بھارتی ریاستوں میں صورتحال نہایت خراب ہے۔ عمارتیں اور فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔  دس لاکھ سے زائد لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور انہیں انخلا کرنا پڑا ہے۔ درجنوں لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ چین بھی سمندری طوفان لیکما سے کافی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ چینی حکام کے مطابق صوبہ زی جیانگ میں پچاس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں تاہم دس لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق لیکما نے صوبہ زی جیانگ میں چونتیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں اور 14.57 بلین یوان کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ 16 افراد بھی تاحال لاپتہ ہیں۔