Monday, September 16, 2024

بھارت کی پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ ، ایک شہری شہید،دو بچے زخمی ہو گئے

بھارت کی پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ ، ایک شہری شہید،دو بچے زخمی ہو گئے
February 4, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) بھارت اشتعال انگیزی سے بازنہ آیا ۔ بھارت کی جانب سے ایک بارپھر کنٹرول لائن پر فائربندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہیدجبکہ 2 بچے زخمی  ہو گئے ۔

آئی ایس پی آرکےمطابق بھارتی فورسز نے نیزہ پیر،راولاکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔