Saturday, April 27, 2024

بھارت کی پھر ایل او سی پر جارحیت ، فرض کی راہ میں پاک فوج کے تین جوان شہید

بھارت کی پھر ایل او سی پر جارحیت ، فرض کی راہ میں پاک فوج کے تین جوان شہید
April 2, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا، لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں بھارت نے پھر بلا اشتعال فائرنگ کر دی ۔

بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی گئی ، رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکڑ پر بلا اشتعال فائرنگ سے مادر وطن کے تین سپوت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب مادر وطن پر قربان ہو گئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے بھارتی چوکیوں پر خاموشی طاری ہوگئی جبکہ جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

پاکستان نے بھارتی اشتعال انگزیزی کی مذمت کی ، ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ لائن آف کنڑول پر بھارتی جارجیت کی شدید  مذمت کرتے ہیں۔