Friday, April 26, 2024

بھارت کی پاکستانی صحافیوں کے  سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرانیکی کوشش

بھارت کی پاکستانی صحافیوں کے  سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرانیکی کوشش
August 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے متعلق پاکستان کے بیانیے سے مودی سرکار پریشان  ہو گئی ،  بھارت  نے  پاکستانی اداکاروں اور صحافیوں کے بعد سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرانے کی کوششیں  شروع کر دی ۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر ٹویٹ کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کو ٹویٹر انتظامیہ کا نوٹس  آگیا ، ادھر بھارت نے ٹویٹرانتظامیہ سے مرادسعید کا بھی اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کر دی۔ ٹویٹرنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی بھارتی درخواستوں کو مسترد کردیا، پاکستانی سیاستدانوں کےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف ٹویٹس مودی سرکارکوہضم نہ ہوئے۔