Tuesday, April 23, 2024

بھارت کی پاکستان پر ورلڈ کپ میں کھیلنے پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد

بھارت کی پاکستان پر ورلڈ کپ میں کھیلنے پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد
March 3, 2019
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے بھارت کی پاکستان پر ورلڈ کپ میں کھیلنے پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ آئی سی سی کا دبئی میں جاری اجلاس ختم ہو گیا۔ آئی سی سی میٹنگ میں ورلڈ کپ 2019 کی سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ آئی سی سی نے بھارت کی میل کے جواب میں تمام ممبران کو سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ایونٹ کے اختتام تک سیکورٹی معاملات  پر نظر رکھی جائے گی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ رچرڈ سن کا کہنا ہے ہم نے انگلش بورڈ کی شراکت سے میگا ایونٹ کی سیکورٹی کا بہترین پلان تیار کرلیا۔ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی سیکورٹی  کیلیے متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ انٹیلی جنس بنیاد پر سیکورٹی  تھرٹ موصول ہوئیں تو سیکورٹی بڑھا دی جائے گی۔ میٹنگ میں بھارت کے مطالبے پر پاکستان پر پابندی کی بات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ  نے پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں حصہ لینے سے روکنے  کیلئے آئی سی سی  کو خط لکھا تھا کہ آئی سی سی دہشت گردی کا باعث بننے والے ممالک کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ ورلڈ کپ 2019 میں ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو شیڈول ہے۔