Sunday, September 8, 2024

بھارت کی پاکستان اور چین کے نزدیکی صوبہ میں روسی میزائل سسٹم نصب کرنیکی تیاریاں

بھارت کی پاکستان اور چین کے نزدیکی صوبہ میں روسی میزائل سسٹم نصب کرنیکی تیاریاں
January 2, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت، پاکستان اور چین کے نزدیک ترین بھارتی صوبے میں روسی میزائل سسٹم ایس فور ہنڈرڈ نصب کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

بھارت کے جنگی جنون سے خطے کا امن خطرے میں ہے، مودی حکومت کی پاکستان اور چین کے نزدیک ترین بھارتی صوبے میں روسی میزائل سسٹم ایس فور ہنڈرڈ نصب کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔

آئندہ ماہ تک میزائل سسٹم مشرقی پنجاب ایئر بیس پر نصب کردیا جائے گا، روسی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2018 میں 5.4 ارب ڈالر کی لاگت سے میزائل سسٹم خریدا تھا۔