Thursday, May 9, 2024

بھارت کی پارلیمنٹ میں 40 فیصد سے زائد ارکان پر مقدمات درج ہیں ‏

بھارت کی پارلیمنٹ میں 40 فیصد سے زائد ارکان  پر مقدمات درج ہیں ‏
May 26, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی سیاست جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گئی، بھارت کی پارلیمنٹ کے40 فیصد سے زائد ارکان پر مقدمات درج ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویٰ دار بھارت کی پارلیمنٹ  کے 40 فیصد سے زائد ارکان پر قتل اور ریپ سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں۔ انتخابی اصلاحات کے گروپ ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) نے ایک رپورٹ کے ذریعے بھارتی سیاست کے اس سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔

مودی پھر وزیراعظم ، بھارتی عوام نے فیصلہ دیدیا

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی مرکزی جماعت کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ کو قتل عام اور ڈکیتی سمیت 204 مقدموں کا سامنا ہے۔  اے ڈی آر کے مطابق جیتنے والے 543 نو منتخب ارکان اسمبلی میں سے کم از کم 233 کو مقدمات کا سامنا ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے 303 نو منتخب ارکان میں سے 116 کے خلاف مقدمے چل رہے ہیں۔ اسی طرح  کانگریس کے 52 میں سے 29  ارکان کو مقدمات کا سامنا ہے۔ اے ڈی آر کے الیکشن چیف انیل ورما نے اس ’پریشان کن رجحان‘ کو جمہوریت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔