Saturday, April 20, 2024

بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین شہید

بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین شہید
January 18, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) بھارت کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی رات گئے ورکنگ باؤنڈری پر کندن پور، چپرال اور سیالکوٹ سیکٹر میں گولہ باری ہوئی جہاں بھارتی فورسز نے 3 دیہات میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو خواتین شہید اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔
پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو چن چن کر نشانہ بنایا ۔
رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی پر بھارتی فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا۔
بھارت مسلسل فائر بندی معاہدے 2003 کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
رواں سال کے پہلے 18 روز میں بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر 100 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں۔
گزشتہ سال بھارت نے ریکارڈ 1900 سے زائد بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کی تھیں۔