Thursday, April 18, 2024

بھارت کی نیپال کے بعد چینی فورسز سے بھی سینگ لڑانے کی کوشش

بھارت کی نیپال کے بعد چینی فورسز سے بھی سینگ لڑانے کی کوشش
May 27, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) بھارت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ محاذ آرائی سے باز نہ آیا۔ نیپال کے بعد چینی فورسز سے بھی سینگ لڑانے کی کوشش کی۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ محاذ آرائی سے باز نہ آیا۔ چین سے لڑائی کی کوشش میں منہ کی کھانا پڑی۔ چینی فوجیوں نے خوب درگت بنا ڈالی۔ اطلاعات کے مطابق چین نے نہ صرف درگت بنائی بلکہ اپنے دعویٰ کردہ علاقوں پر قبضہ بھی بحال کر لیا۔ اس دوران بھارتی اہلکاروں کی گرفتاری و رہائی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق چینی فوج کے ہاتھوں خفت اٹھانے کے بعد بھارت اب مذاکرات کی کوشش کرنے لگا جبکہ چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مزید 5000 فوجی تعینات کر دیئے۔ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے سیٹلائٹ تصاویر نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چینی فضائیہ کی نقل وحرکت بھارت سے محض دو سو کلومیٹر کی دوری پر محسوس کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم پر چینی فوج نے منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ چینی فوج نے مشرقی لداخ میں 100 خیمے نصب کر لیے جبکہ پانچ ہزار مزید فوجیوں کی تعیناتی کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس پر جارحیت میں پہل کرنے والے بھارت نے خوب واویلا کیا ہے۔ دوسری طرف بھارت نے پنگونگ جیل اور دمچوک کے علاقے میں فوجیوں کی تعداد بڑھانا شروع کر دی ہے۔ بھارتی فوج کے اعلیٰ کمانڈرز نے نئی دہلی میں تین روزہ کانفرنس بھی بلا لی۔