Friday, April 19, 2024

بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ یقین کی وجہ ثبوت ہیں ، بھارتی پروفیسر اشوک ‏سوائن

بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ یقین کی وجہ ثبوت ہیں ، بھارتی پروفیسر اشوک ‏سوائن
April 6, 2019

ممبئی ( 92 نیوز) بھارت کے پروفیسر اشوک سوائن نے  ایک بار پھر مودی سرکار پر تنقید کر دی ۔

پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ  لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ یقین کیوں کرتا ہوں؟، بغیر ثبوت کے کسی پر بھی یقین نہیں کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1114423857430114304

پروفیسر اشوک کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے 7لاشوں کے ثبوت فراہم کئے ، مودی نے اپنی شادی اور ڈگریوں کے حوالے سے بھی جھوٹ بول رکھا ہے، بھارتی میڈیا جشن منا رہا تھا مگ21 نے ایف16 طیارہ گرایا، امریکا نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1114255071846522880

پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارتی میڈیا اب کہہ رہا ہے امریکا نے پاکستانی طیاروں کی گنتی نہیں کی ، کیا یہ بھارتی میڈیا کی یادداشت کا مسئلہ ہے یا سیدھی سیدھی ہٹ دھرمی؟۔