Tuesday, May 14, 2024

بھارت کی نام نہاد جمہوریت، سیکولرزم کا پردہ چاک ہو چکا، علی امین گنڈاپور

بھارت کی نام نہاد جمہوریت، سیکولرزم کا پردہ چاک ہو چکا، علی امین گنڈاپور
January 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اُمورِکشمیر علی امین خان گنڈاپور نے کہا، بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا بھارت جمہوریت کے لبادے میں ایک انتہا پسند ہندو ریاست ہے۔ پوری دنیا بھارت کو ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کے طور پر مان رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔