Saturday, April 20, 2024

بھارت کی نام نہاد جمہوریت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی، علی امین گنڈاپور

بھارت کی نام نہاد جمہوریت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی، علی امین گنڈاپور
January 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ بھارت جمہوریت کے لبادے میں ایک انتہاء پسند ہندو ریاست ہے، بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ نے بھارت کی نام نہادجمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے، نریندر مودی اور آرایس ایس بھارت کو ہندو انتہا پسند ریاست بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔