Friday, April 26, 2024

بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بم دھماکے کے بعد ایک مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بم دھماکے کے بعد ایک مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
June 24, 2015
پلامو ایکسپریس برکا کانا سے پٹنہ جا رہی تھی کہ جھاڑکھنڈ کے علاقے دلتون گنج میں ایک پل کے قریب بم دھماکے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی۔ حکام کے مطابق بم ماؤ نواز باغیوں نے نصب کیا تھا۔ بھارتی ریلوے کے پبلک ریلیشنز افسر انیل سکسینا کا کہنا ہے کہ ٹرین پٹنہ جا رہی تھی کہ انجن ڈرائیور نے دھماکے کی آواز سن کر ایمرجنسی بریک لگائی جس سے انجن اور تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم ابھی تک کسی مسافر کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قریبی سٹیشن دلتون گنج پر موجود ایک مسافر کے مطابق ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی اطلاع پر اسٹیشن پر موجود مسافروں میں سراسیمگی پھیل گئی اور لوگوں نے اپنی ٹکٹیں منسوخ کرا دی ہیں۔ دھماکہ ایسے وقت ہوا جب ماؤ نواز باغیوں نے پولیس کے ہاتھوں اپنے بارہ ساتھیوں کی ہلاکت کیخلاف جھاڑکھنڈ میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔