Friday, April 26, 2024

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں پر گوروو اہلووالیا کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں پر گوروو اہلووالیا کی دفتر خارجہ طلبی
October 25, 2019
اسلام اباد (92 نیوز) بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر فیصل نے گورؤاہلوواليا کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج ريکارڈ کروايا۔ احتجاجی مراسلہ  تھما کر سيزفائر معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدايت کر دی۔ گزشتہ روز کھوئی رٹہ اور شاہ کوٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ سے 3 معصوم شہری شہید، 4 سالہ اقراء شدید زخمی ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 2017 سے اشتعال انگیزی میں تیزی آئی ہے۔ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگين خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے خبردار کيا کہ بھارت کا يہ جنگی جنون کسی بھی سٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتا ہے۔ مودی سرکار فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے۔ دفتر خارجہ پہنچنے پر بھارتی ناظم الامور نے  کرتارپور راہداری معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ رواں ماہ 19 اور 20 اکتوبر کو بھارتی فورسز نے ایل او سی کے 3 سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی جب کہ دو بنکر تباہ ہوئے۔